میری پہلی سلائ مشین

 میری نانی نے ہمارے گاؤں میں سلائی شروع کی اور پھر میری والدہ اور خالہ بھی اس کے پیچھے آئیں۔ میں نے اپنی یونیورسٹی کے سالوں کے دوران بھی ماں کے سلے ہوئے کپڑے پہنے تھے اور مجھے ان کی ڈیزائننگ اور سلائی پسند تھی۔ وہ ایک ماہر کوئلٹر بھی ہیں لیکن ان کی سلائی مشین بھی قدیم ماڈل میں سے ایک تھی۔انھوں نے کوشش کی کہ مجھے کم از کم بنیادی سلائی سیکھنی چاہئے لیکن میں نے کبھی بھی ان کی پرانی مشین کو ہاتھ نہیں لگایا کیونکہ مجھے لگتا تھا کہ وہ ان کی صحت کو بھی متاثر کر رہا تھا۔

اوریہ 2019 ہے ، میں اپنی پی ایچ ڈی کے لئے پیرس میں ہوں؛ وقت اتنا تیز گزر جاتا ہے کہ ہم تصور بھی نہیں کرسکتے ہیں۔ میں بانجھ پن اور پی ایچ ڈی کے دباؤ سے افسردہ تھی ، اگست کا مہینہ تھا کہ میں نے اچانک جدید ٹیکنالوجی سے اپنے ذہنی تناؤ کوکم کرنے کے لئے یوٹیوب پر کمپیوٹرائزڈ سلائی مشینیں دیکھنا شروع کردیں۔ اور اس نے میرے ذہن میں کلیک کیا ، کیوں نہ کمپیوٹرائزڈ سلائی مشین خریدی جاےٴ۔ میں نے  کم مہنگے، بنیادی کمپیوٹرائزڈ مشینوں کے لئےاپنا ہوم ورک کیا۔ میں نے سلائی مشین کا آرڈر دیا، برادر سی ایس 70۔ یہ 70 مختلف قسم کے ٹانکے  لگانے والی ایک بنیادی مشین ہے لیکن اس میں اسٹارٹ / اسٹاپ بٹن کا نظام نہیں ہے۔ لہذا میں نے آرڈر منسوخ کردیا اور دوبارہ اپنی تلاش شروع کردی۔ پھر مجھے اپنی سلائی مشین ، برادر ایف ایس 40 ملی۔ مجھے  لا ریڈوٹی پر ملی ، یہ سیل پر تھی لہذا میں نے کچھ پیسے بچائے۔
برادر ایف ایس 40 ایک کمپیوٹرائزڈ سلائی مشین ہے جس میں جدید سلائی مشینوں کے تقریبا تمام بنیادی فنکشن ہیں۔ یہ کئی زبانوں میں ہدایات کے کتابچے ، فوٹ پیڈل (فوٹ کنٹرولر) ، مشین کا غلاف ، سات پریسر فوٹ ، سوئ کا سیٹ ، جڑواں سوئی ، بال پوائنٹ سوئی ، 4 بوبنز ، اسپل ٹوپیاں ، اضافی اسپل پن ، سکریو ڈرایور ، سیلائ ادھیڑنے والی پن ، صفائی برش کے ساتھ آتا ہے۔
برادر ایف ایس 40 میں اسٹارٹ / اسٹاپ بٹن ہے۔ یہ ان لوگوں کے لئے اچھا ہے جومیری طرح کسی خاص وجہ سے فوٹ کنٹرولر استعمال کرنا پسند نہیں کرتے ہیں۔ مشین میں ریورس سلائی اور سوئ کو اپ / ڈاون کرنے کے بٹن ، اسپیڈ کنٹرولر اور سب سے اہم ، فیڈ ڈوگز کو نیچے کرنے کا نظام ہے جو فری ہینڈ کڑھائی اور کولٹر کے لئے ضروری ہے۔ بالکل ابتدائی طور پر ، میں نے اس مشین کو استعمال کرنا بہت آسان پایا۔ میرے خیال میں € 178.50 Brother میں یہ ایک بہترین کمپیوٹرائزڈ مشین ہے جو برادر کمپنی کے معیار کے ساتھ ہے۔
مجھے اپنی برادر FS 40 بہت پسند ہے!

Comments